مولانا محمد اجمل مدنی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض– News18 Urdu

مولانا محمد اجمل مدنی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

جامعہ اسلامیہ مدینۃ المنورۃ سے فارغ التحصیل ریسرچ اسکالر محمد اجمل منظور احمد نے لکھنو یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے ماقبل اسلام عربی شاعری کی روشنی میں عربوں کے ثقافتی پہلو کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

May 28, 2017 02:37 PM IST | Updated on: May 28, 2017 02:37 PM IST

لکھنو : جامعہ اسلامیہ مدینۃ المنورۃ سے فارغ التحصیل ریسرچ اسکالر محمد اجمل منظور احمد نے لکھنو یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے ماقبل اسلام عربی شاعری کی روشنی میں عربوں کے ثقافتی پہلو کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے پروفیسر عرفات ظفر کی نگرانی میں اپنا مقالہ مکمل کیا۔

مولانا اجمل فی الحال کلیۃ الشریعہ جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاوں میں عربی ادب کے لیکچرار ہیں۔ مولانا اجمل کا مقالہ 300 صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں اسلام سے قبل عربی شاعری کی روشنی میں عربوں کے ثقافتی پہلو کا بخوبی احاطہ کیا گیا ہے۔

مولانا محمد اجمل مدنی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

Loading...

Loading...