social vira   rakhi sawant last video on tiktok user says why dont you die snm  راکھی ساونت نے رو۔رو کر بنایا اپنا آخری ویڈیو، لوگوں نے کہا زہر کھا لو– News18 Urdu

راکھی ساونت نے رو۔رو کر بنایا اپنا آخری ویڈیو، لوگوں نے کہا زہر کھا لو

ٹک ٹاک ایپ پر لگی پابندی کے بعد اس کے یوزرس مایوس ہیں اور راکھی بھی اس ایپ کا کافی استعمال کرتی تھیں

Apr 18, 2019 02:43 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 02:43 PM IST

ہندستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ چکی ہے اور شاید اس پابندی کے غم میں ہی راکھی ساونت نے اپناآخری ٹک ٹاک ویڈیو روتے ہوئے پوسٹ کیا ہے۔ واکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ بھری آنکھوں کے ساتھ کیمرا کو دیکھ رہی ہیں اور کسی کو یاد کرنے کی بات کر رہی ہیں۔ راکھی کا یہ ویڈیو ٹھیک اس وقت وائرل ہوا ہے جب ملک بھر میں ٹک تاک ایپ پر پابندی لگنے کی چرچا ہے۔

ٹک ٹاک ایپ پر لگی پابندی کے بعد اس کے یوزرس مایوس ہیں اور راکھی بھی اس ایپ کا کافی استعمال کرتی تھیں۔ راکھی ساونت اس ایپ پر راکھی ساونت 25110 کے نام  سے ایکتو تھیں اور اس ویڈیو کے بعد انہوں نے اپنا کوئی نیا ویڈیو نہیں پوسٹ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے رو۔رو کر بنایا اپنا آخری ویڈیو، لوگوں نے کہا زہر کھا لو

راکھی ساونت

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

بتادیں کہ اس ویڈیو پر لوگوں نے  راکھی ساونت کو ٹرول کرنے کی کوشش کی۔ جہاں ایک یوزر نے لکھا کہ راکھی کو اب دیپک کلال سے شادی کر لینی چاہئے۔ وہیں دوسرے یوزر نے کہا کہ راکھی کو وقت دیکھ کر زہر کھا لینا چاہئے لیکن لوگوں نے یہاں بھی ان کی کھینچائی کرنا جاری رکھا۔