یو پی بورڈ کے امتحانات کے نتائج کااعلان کل ۔ نیوز18 اردوڈاٹ کام پردیکھیں نتائج– News18 Urdu

یو پی بورڈ کے امتحانات کے نتائج کااعلان کل ۔ نیوز18 اردوڈاٹ کام پردیکھیں نتائج

یوپی بورڈ کے ہیڈکوارٹرپرکل 12:30 بجے نتائج کا ہوگااعلان

Apr 26, 2019 03:24 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 04:35 PM IST

ایشیاکے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ ۔یعنی یو پی بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا ا علان 27 اپریل کو کیاجائے گا۔اس بارہائی اسکول اورانٹرمیڈیٹ میں 58 لاکھ 6 ہزار922 طلبا اورطالبات نے امتحانات کے لئے رجسٹریشن کرایاتھا ۔یو پی بورڈ کے امتحان میں اس بار6لاکھ 69 ہزار 860 طلبہ نے درمیان میں ہی امتحان چھوڑدیاتھا۔یو پی بورڈ کی سکریٹری نیناسری واستو کے مطابق نتائج کے اعلان کی تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں اور27 اپریل کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

ہم آپ کو بتادیں کے یوپی بورڈ کے نتائج نیوز18 اردو کے ویب سائٹ یعنی نیوز18 اردو ڈاٹ کام پربھی دیکھے سکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوپی بورڈ رزلٹ سے متعلق تمام خبروں کو نیوز18 اردوکے ویب سائٹ پرمشاہدہ کرسکتے ہیں۔

یوپی بورڈ کے ہیڈکوارٹرپرکل 12:30 بجے نتائج کا ہوگااعلان 

Loading...

یو پی کے سیکرٹری نیناسریوستوا نے کہا کہ یہ نتیجہ یوپی پی بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں الہ آبادمیں 12:30 بجے نتائج کااعلان کیا جائے گا. انہوں نے کہا ان کے مطابق، بورڈ کے امتحانات 7 فروری سے 2 مارچ تک منعقد ہوئے تھے۔ 8 مارچ سے 18 ڈیوثزنوں میں کے 20 لاکھ کاپیاں کی جانچ کا کام مکمل کیاگیاہے۔ بورڈ سیکریٹری نیناسری واستو کے مطابق، 2018 میں یو پی کے بورڈ کا نتیجہ 2 اپریل کو اعلان کیاگیاتھا۔اس باریوپی بورڈ نے نتائج جاری کے کرنے کے عمل کو اپنے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرلیاہے۔ اور نہایت کم وقت میں نتائج کااعلان کیاجارہاہے۔

Loading...