ویدانتی کا بڑا بیان: 2019 سے قبل کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے رام مندر کی تعمیر– News18 Urdu

ویدانتی کا بڑا بیان: 2019 سے قبل کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے رام مندر کی تعمیر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور رام جنم بھومی ٹرسٹ سے منسلک رام ولاس ویدانتی نے پیر کے روز رام مندر پر بڑا بیان دیا ہے۔

Jun 25, 2018 03:58 PM IST | Updated on: Jun 25, 2018 04:06 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور رام جنم بھومی ٹرسٹ سے منسلک رام ولاس ویدانتی نے پیر کے روز رام مندر پر بڑا بیان دیا ہے۔ ویدانتی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 2019 سے قبل کبھی بھی رام مندر کی تعمیر شروع ہو سکتی ہے۔  ’’ جس طریقہ سے اچانک متنازعہ ڈھانچہ منہدم کیا گیا، اسی طریقہ سے راتوں رات مندر کی تعمیر بھی شروع ہو سکتی ہے‘‘۔ انہوں نے صاف طور پر یہ بھی اشارہ دینے کی کوشش کی کہ مسجد توڑنے کے لئے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ اسی طرح مندر بنوانے کے لئے بھی کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہی رام مندر کی تعمیر کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور پارٹی نہیں ہے جو رام مندر کی تعمیر کرا سکے۔ ویدانتی نے امید جتائی کہ 2019 میں پھر بی جے پی کی سرکار قائم ہو گی اور نریندر مودی ہندوستان کے دوبارہ و‏‏‏زیر اعظم بنیں گے۔

ویدانتی کا بڑا بیان: 2019 سے قبل کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے رام مندر کی تعمیر

رام جنم بھومی ٹرسٹ کے سینئر رام ولاس ویدانتی

Loading...

وہاں کوئی مسجد نہیں تھی، مندر کا کھنڈر تھا

ویدانتی نے کہا کہ یہ الزام سراسر غلط ہے کہ مسجد توڑی گئی۔ اس جگہ پر مسجد تھی ہی نہیں، وہاں ایک ڈھانچہ تھا جو رام مندر کا کھنڈر تھا جسے وہاں نیا رام مندر بنانے کے لئے توڑ دیا گیا۔

 

 

Loading...