جب 5 دن کی بیٹی کو لے کر ونگ کمانڈر شوہر کی آخری رسوم میں پہنچیں میجر ڈوگرا– News18 Urdu

جب 5 دن کی بیٹی کو لے کر ونگ کمانڈر شوہر کی آخری رسوم میں پہنچیں میجر ڈوگرا

گوہاٹی۔ ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کر دینے والے ہندوستانی فوجیوں کے خاندان کا حوصلہ کتنا بلند ہوتا ہے اس کا ایک نظارہ آسام میں دیکھنے کو ملا۔

Feb 24, 2018 05:35 PM IST | Updated on: Feb 24, 2018 05:39 PM IST

گوہاٹی۔ ملک کے لئے اپنی جانیں نچھاور کر دینے والے ہندوستانی فوجیوں کے خاندان کا حوصلہ کتنا بلند ہوتا ہے اس کا ایک نظارہ آسام میں دیکھنے کو ملا۔ 15 فروری کو ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آسام کے مجولی ضلع میں حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثہ میں ونگ کمانڈر ڈی واٹس کی جان چلی گئی۔ ان کی آخری رسوم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تصویر میں ونگ کمانڈر واٹس کی بیوی کمد ڈوگرا جو خود ایک میجر ہیں، اپنی پانچ دن کی بیٹی کو گود میں لئے اپنے شوہر کی آخری رسوم میں جاتی نظر آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ونگ کمانڈر نے اپنی بیٹی کا چہرہ بھی نہیں دیکھا تھا۔

جب 5 دن کی بیٹی کو لے کر ونگ کمانڈر شوہر کی آخری رسوم میں پہنچیں میجر ڈوگرا

ونگ کمانڈر واٹس کی بیوی کمد ڈوگرا جو خود ایک میجر ہیں، اپنی پانچ دن کی بیٹی کو گود میں لئے اپنے شوہر کی آخری رسوم میں جاتی نظر آ رہی ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین اس خاندان کی بہادری کو سلام کر رہے ہیں۔

پندرہ فروری کو مجولی جزیرہ کے پاس بھارتی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر جورہاٹ ایئر بیس سے اڑا تھا۔ حادثے میں دونوں پائلٹوں کی جان چلی گئی تھی۔

حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ملبے کو جائے حادثہ کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ ایئر فورس حکام کے مطابق، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا۔

Loading...