جب ایپل کی گھڑی نے بچائی ایک آدمی کی زندگی

آپ کو بتا دیں کہ ایپل کی اسمارٹ واچ نے 34 سال کے ایک آدمی کی زندگی بچائی ہے

Oct 29, 2018 11:22 PM IST | Updated on: Oct 29, 2018 11:48 PM IST

ایپل کی اسمارٹ واچ نے 34 سال کے ایک آدمی کی زندگی بچائی ہے۔ آپ سوچ رہے ہیں ہوں گے کہ بھلا ایک گھڑی نے کیسے کسی کی زندگی بچا لی۔ دراصل، یہ آدمی کھانا بنا رہا تھا کہ تبھی گرم سٹو کے سامنے گر گیا، یہ واقعہ اسویڈن کا ہے۔ اس آدمی نے بتایا، ’’ ایپل کی اسمارٹ واچ 4 کے فال ڈٹیکشن فیچر نے ان کی زندگی بچائی’ اس شخص نے بتایا کہ جب وہ کھانا پکا رہا تھا تو اس کے پیٹھ میں درد ہوا اور وہ کچن میں گر گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ بلکل بھی ہل نہیں پا رہے تھے لیکن اسے فوری علاج کی ضروت تھی۔  شکر ہے ایپل واچ 4 کے فال ڈٹیکشن فیچر کا۔ اس شخص کے گرنے کے ساتھ ہی ایپل واچ کے فال ڈٹیکشن فیچر نے پڑوس میں رہنے والی اس کی ساس کو ایلرٹ کیا، جو اس کے گھر پہنچی اور اسپتال لے گئی۔

جب ایپل کی گھڑی نے بچائی ایک آدمی کی زندگی

Loading...

قابل غور ہے کہ ایپل واچ کسی شخص کے گرنے کے 60 سکینڈ کے اندر کوئی ہلچل نہ ہونے پر آٹومیٹک طریقہ سے امرجنسی سروسس کو کال کرتی ہے اور امرجنسی کانٹیکٹ کے ساتھ میسیج بھی بھیجتی ہے۔ فال ڈٹیکشن فیچر ایپل واچ 4 کے سبھی ماڈلس میں موجود ہے۔ فال ڈٹیکشن کو گھڑی میں مینیولی چالو کرنا پڑتا ہے۔ یہ شخص کافی لکی تھے، کیوں کہ اس گھڑی میں یہ فیچر انیبلڈ تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز