عرب ملکوں نے قطر حمایت یافتہ نو لوگوں اور نو تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا

دبئی۔ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے نو تنظیموں اور نو لوگوں پر دہشت گردی کے سلسلے میں قطر سے مبینہ تعلقات رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔

Jul 25, 2017 11:41 AM IST | Updated on: Jul 25, 2017 11:45 AM IST

دبئی۔ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے نو تنظیموں اور نو لوگوں پر دہشت گردی کے سلسلے میں قطر سے مبینہ تعلقات رکھنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جون کے شروع میں قطرسے سبھی قسم کے سفارتی تعلقات توڑنے والے چار عرب ممالک نے نو لوگوں اورنو تنظیموں کو قطر کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ جن تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں لیبیا اور یمن کی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قطر،یمن اور کویت کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔عرب ممالک کا کہنا ہے کہ ان لوگوں اور تنظیموں کے قطر کے افسروں کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ تعلقات ہیں،جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

عرب ملکوں نے قطر حمایت یافتہ نو لوگوں اور نو تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا

سعودی عرب کے فرمانروا سلمان۔ تصویر: رائٹر، فائل فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز