عرب سربراہ اجلاس میں یمن ، شام ، فلسطین کے تنازعات حل کرنے پر زور

اردن کی میزبانی میں گزشتہ روز ہونے والے 28 عرب سربراہ اجلاس میں عرب ملکوں میں ایرانی مداخلت کی مذمت کے ساتھ ساتھ یمن، شام اور فلسطین کےتنازعات کو جلد ازجلد حل کرنے پر زور دیا گیا

Mar 30, 2017 10:46 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 10:46 PM IST

اردن : اردن کی میزبانی میں گزشتہ روز ہونے والے 28 عرب سربراہ اجلاس میں عرب ملکوں میں ایرانی مداخلت کی مذمت کے ساتھ ساتھ یمن، شام اور فلسطین کےتنازعات کو جلد ازجلد حل کرنے پر زور دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عرب ملکوں میں ایرانی مداخلت کو مسترد کردیا۔ انہوں نے یمن ، شام اور لیبیا میں قیام امن کے ساتھ ساتھ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوجاتا کوئی ملک اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہ کرے۔

عرب سربراہ اجلاس میں یمن ، شام ، فلسطین کے تنازعات حل کرنے پر زور

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عرب سربراہ قیادت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی بنیاد پر موثر اور نتیجہ خیز بات چیت جاری رکھنے، فریقین میں بامقصد مذاکرات کی بحالی اور دو ریاستی حل کے لیے ٹائم فریم دینے کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ امن روڈ میپ پرعمل درآمد کے مطالبے پر قائم ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز