امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں سے متعلق سودوں کا عمل آخری دور میں

May 13, 2017 09:23 AM IST | Updated on: May 13, 2017 09:23 AM IST

واشنگٹن : امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق 100 ارب ڈالر سے زیادہ کے کئی سودوں کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اس بات کی اطلاع دی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک ہفتے کے اندر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

اہلکار کے مطابق ان سودوں کے تحت امریکہ سعودی عرب کو جدید ہتھیاروں فراہم کرے گا۔ شناخت ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر افسر نے رائٹر کو بتایا کہ ہتھیاروں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق یہ سودے 300 ارب ڈالر سے زیادہ کے بھی ہو سکتے ہیں۔ امریکی اتحادی اسرائیل کی فوج کی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے یہ سودے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت کو ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت تک مضبوطی فراہم کرے گا۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں سے متعلق سودوں کا عمل آخری دور میں

افسر نے بتایا کہ اب ان سودوں کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ واضح ر ہے کہ اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے تحت مسٹر ٹرمپ اگلے ہفتے کئی ممالک کے دورے پر جائیں گے۔ مسٹر ٹرمپ اپنے دورے کا آغاز 19 مئی کو برطانیہ کے دورے سے کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز