ترکی میں خفیہ محکمہ کے افسران سمیت 63 افراد کی گرفتاری کا حکم

استنبول۔ ترکی نے گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے ملزم فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق رکھنے کے معاملے میں قومی جانچ ایجنسی کے سابق اہلکاروں سمیت 63 افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

Sep 12, 2017 04:49 PM IST | Updated on: Sep 12, 2017 04:49 PM IST

استنبول۔  ترکی نے گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے ملزم فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق رکھنے کے معاملے میں قومی جانچ ایجنسی کے سابق اہلکاروں سمیت 63 افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے آج کہا کہ پولیس نے ترکی کے 21 صوبوں میں گرفتاری شروع کردی ہے۔ ان سب کو گولن کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ان کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی حکومت نے جولائی 2016 میں ہوئی بغاوت کی ناکام کوشش کے لئے گولن کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سال 1999 سے امریکہ میں رہ رہے گولن نے حالانکہ بغاوت میں اپنے کسی بھی طرح کے رول سے انکار کیا ہے۔ ان کے ساتھ ساز باز کرنے کے الزام میں جولائی سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور نجی اور سرکاری شعبے کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو نوکری سے برخاست یا معطل کر دیا گیا ہے ۔

ترکی میں خفیہ محکمہ کے افسران سمیت 63 افراد کی گرفتاری کا حکم

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز