فتح اللہ گولن سے تعلقات کی پاداش میں 110افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ

Oct 21, 2017 10:26 AM IST | Updated on: Oct 21, 2017 10:26 AM IST

استنبول۔ ترکی نے امریکہ میں رہنے والے مذہبی لیڈر فتح اللہ گولن سے تعلقات رکھنے کی پاداش میں 110افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ ترکی کی خبررساں ایجنسی ڈوگن اور دوسری میڈیا رپورٹوں میں کل کہا گیا کہ مسٹر گولن سے تعلق رکھنے والے 110لوگوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔یہ گرفتاری وارنٹ ایک ضبط کی گئی اشاعتی کمپنی کے منیجروں ،شراکت داروں اور ملازمین کے خلاف ہے۔

مسٹر گولن پر گزشتہ سال ترکی میں 15جولائی کو فوجی تختہ پلٹنے کی کوششوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ ترکی میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کے بعد مبینہ سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں پانچ ہزار لوگوں کو جیل بھیجا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ،جن میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے افراد بھی شامل ہیں۔

فتح اللہ گولن سے تعلقات کی پاداش میں 110افراد کے خلاف گرفتاری وارنٹ

مسٹر گولن پر گزشتہ سال ترکی میں 15جولائی کو فوجی تختہ پلٹنے کی کوششوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز