پاکستان کے وزیرخزانہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

Sep 20, 2017 07:38 PM IST | Updated on: Sep 20, 2017 07:39 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کی ایک عدالت نے آج سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پنامہ پیپر لیک معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تحقیقات کا سامنا کر رہے اسحاق ڈارلندن میں اپنے نجی دورے کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے۔ عدالت میں سماعت کے دوران ان کی جگہ ان کا پروٹوکول افسر حاضر ہوا تھا۔

عدالت نے مسٹر ڈار کو حکم دیا کہ وہ 10 لاکھ روپئے کا ذاتی بانڈ بھریں اور اگلی سماعت 25 ستمبر کوہر حال میں عدالت میں حاضر ہوں۔ غورطلب ہے کہ پنامہ پیپر لیک کیس میں سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے باعث

پاکستان کے وزیرخزانہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

عدالت نے مسٹر ڈار کو حکم دیا کہ وہ 10 لاکھ روپئے کا ذاتی بانڈ بھریں اور اگلی سماعت 25 ستمبر کوہر حال میں عدالت میں حاضر ہوں۔: گیٹی امیجیز۔

مسٹر شریف کو 28 جولائی کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

پاکستان کی انسداد بدعنوانی یونٹ نے اس معاملے میں مسٹر نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز