پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ، اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد میں احتساب عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دو ریفرنسوں میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں

Oct 26, 2017 12:58 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 12:58 PM IST

اسلام آباد : اسلام آباد میں احتساب عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دو ریفرنسوں میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں جبکہ تیسرے ریفرنس میں ان کے ضمانتی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔بی بی سی کے مطابق عدالت نے میاں نواز شریف کے وکیل سے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی اُن کے موکل عدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔

احتساب عدالت نے جن دو ریفرنسوں میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ان میں العزیزیہ سٹیل مل اور آف شور کمپنیاں شامل ہیں جبکہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اُن کے ضمانتی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ، اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف، فائل فوٹو، گیٹی امیجیز

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف مقدمات کی سماعت کی تو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف جدہ سے اسلام آباد آنا چاہتے تھے کہ اُنھیں وہیں پر اطلاع ملی کہ اُن کی لندن میں زیر علاج اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اُنھیں جدہ ہی سے واپس لندن جانا پڑا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز