سعودی عرب: گرفتار ہائی پروفائل شہزادوں، وزرا اور کاروباریوں پر چلے گا مقدمہ

ریاض۔ انسداد بدعنوانی مہم کے تحت گرفتار کئے گئے سعودی عرب کے کئی ہائی پروفائل شہزادوں، لیڈروں اور کاروباریوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

Nov 07, 2017 02:03 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 02:04 PM IST

ریاض۔ انسداد بدعنوانی مہم کے تحت گرفتار کئے گئے سعودی عرب کے کئی ہائی پروفائل شہزادوں، لیڈروں اور کاروباریوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے یہ معلومات دیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت نو تشکیل شدہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائی میں شہزداوں، وزرا اور یہاں تک کہ ارب پتی کاروباری الولید بن طلال کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سعودی عرب: گرفتار ہائی پروفائل شہزادوں، وزرا اور کاروباریوں پر چلے گا مقدمہ

شہزادہ محمد بن سلمان: فائل فوٹو۔

اٹارنی جنرل شیخ سود المجیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ افراد پوری طرح سے قانونی وسائل کا استعمال کر سکیں گے اور ان کے خلاف شفاف طریقہ سے مقدمہ چلے گا۔ پہلے ہی بڑے پیمانے پر ثبوت جمع کر لئے گئے ہیں اور تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز