سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد سنیما ہالوں کی واپسی کے امکانات

ریاض۔ سعودی عرب میں ایک تاریخی شاہی فرمان کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دئیے جانے کے بعد اب مملکت میں سنیما ہال کھلنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

Oct 03, 2017 02:37 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 02:37 PM IST

ریاض۔ سعودی عرب میں ایک تاریخی شاہی فرمان کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دئیے جانے کے بعد اب مملکت میں سنیما ہال کھلنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ سعودی گزٹ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی سنیما کمیٹی کے سابق چئیرمین فہد التمیمی نے 2017 کے اخیر تک سنیما ہال کھول دئیے جانے کی توقع ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور اطلاعات کی وزارت میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو سنیما ہالوں کی مخالفت کرتا ہو۔

خیال رہے کہ  گزشتہ اپریل کے مہینہ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین احمد الخطیب نے رائٹرز کے ساتھ ایک بات چیت میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں بالآخر سنیما ہال کھول دئیے جائیں گے تاہم سرکاری سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد ہی ایسا ممکن ہے۔

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد سنیما ہالوں کی واپسی کے امکانات

سعودی عرب میں 1870 کی دہائی میں بعض سنیما ہال تھے جن پر اب بھی پابندی عائد ہے۔ : تصویر، الریاض ڈاٹ کام۔

Loading...

سعودی عرب میں 1970 کی دہائی میں بعض سنیما ہال تھے جن پر اب بھی پابندی عائد ہے۔ لیکن اس سال کنسرٹ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکومت نے ویژن 2030 کے تحت ثقافتی منظر نامہ میں تبدیلی کا عہد کر رکھا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز