Live Results Assembly Elections 2018

فلپائن میں آسیان سربراہی اجلاس کا آغاز ، روہنگیا مسلمانوں کے بحران پر بھی بات چیت کا امکان

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت 10 آسیان رکن ممالک کے سربراہ اور رہنما کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں

Nov 13, 2017 10:42 AM IST | Updated on: Nov 13, 2017 10:42 AM IST

منیلا : روایتی جوش وخروش، سفارتی ہم آہنگی اور آسیان ترانہ کے ساتھ آج یہاں 31 ویں آسیان سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت 10 آسیان رکن ممالک کے سربراہ اور رہنما کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔فلپائن کے صدر روڈریگو دیترتے نےجاری کانفرنس کےایجنڈے کو پڑھا۔ اس موقع پر فلپائن کی ثقافت سے لبریز ایک رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

آسیان سربراہی اجلاس اور دیگر اہم مذاکرات سے الگ فلپائن کے سیکرٹری خارجہ ایلن پیٹر كائےتانو نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ آسیان کے رکن ملک روہنگیا پناہ گزین جیسے اہم معاملات پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کا سامنا کر رہا رکن ملک میانمار اس بحث کا آغاز کرے تو بہتر ہو گا۔ملیشیا کے وزیر خارجہ انافہ امان نے کہا کہ میانمار کے صوبہ رخائن میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے وزیر اعظم نجیب رزاق بہت زیادہ متفکر مند ہیں۔

فلپائن میں آسیان سربراہی اجلاس کا آغاز ، روہنگیا مسلمانوں کے بحران پر بھی بات چیت کا امکان

روہنگیا پناہ گزیں: فائل فوٹو۔

Loading...

اس سے پہلے اتوار کو میانمار کی لیڈر آنگ سان سو کی نے کاروبار ی سرمایہ کاری سربراہی اجلاس میں روہنگیا معاملہ کو درکنار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں اصلاحات کو آگے بڑھایا جانا چاہئے جس سے خواتین کو بااختیار بنائے جانے میں مدد ملے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز