امریکہ مسلم قیدیوں کے سلسلے میں چین پر پابندی لگانے کی تیاری میں

امریکہ نے چین کے صوبہ ژنژیانگ میں مسلمانوں کو قیدی بنائے جانے کے مسئلے پر چین پر پابندی لگانے کے اشارے دئے ہیں۔

Mar 15, 2019 03:34 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 03:34 PM IST

امریکہ نے چین کے صوبہ ژنژیانگ میں مسلمانوں کو قیدی بنائے جانے کے مسئلے پر چین پر پابندی لگانے کے اشارے دئے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا،’’ہم چین سے ان پالیسیوں کو ختم کرنے اور منمانے طریقے سے گرفتار کئے گئے مسلمانوں کو رہا کرنے کا دباؤ بناتے رہیں گے۔ ہم مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کےلئے پرعزم ہیں اور ان کے خلاف پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ اس کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے ساتھ بات کر کے اس معاملے کو ترجیح کے ساتھ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

امریکہ مسلم قیدیوں کے سلسلے میں چین پر پابندی لگانے کی تیاری میں

علامتی تصویر

واضح رہے کہ چین نے پورے ژنژیانگ علاقے سے دس لاکھ سے زیادہ ترکی کے شہری مسلمانوں کو سیاسی تعلیم دینے کے نام پر مبینہ طورپر گرفتار کررکھا ہے۔دوسری جانب ملک کے شمال مغرب میں رہنے والے ایغور مسلمانوں کو بھی بڑی تعداد میں انسداد دہشت گردی کی لڑائی کی آڑ میں گرفتار کررکھا ہے۔

Loading...

وہیں چین نے اپنے اوپر لگے ان سبھی الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق بین الاقوامی معاہدے پر پوری طرح عمل کرتا ہے۔

 

Loading...