ایس سی او سمٹ میں مودی ، پوتن اور جن پنگ کے سامنے عمران خان نے کردی بڑی غلطی ! اڑ رہا جم کر مذاق– News18 Urdu

ایس سی او سمٹ میں مودی ، پوتن اور جن پنگ کے سامنے عمران خان نے کردی بڑی غلطی ! اڑ رہا جم کر مذاق

کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں شنھگائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کی میٹنگ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وہ غلطی کردی ، جس کی کسی کو امید بھی نہیں تھی ۔

Jun 14, 2019 07:59 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 10:43 PM IST

کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں شنھگائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کی میٹنگ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وہ غلطی کردی ، جس کی کسی کو امید بھی نہیں تھی ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایس سی او سمٹ کے پروٹوکول کو توڑتے ہوئے سبھی ممالک کے سربراہوں کے آنے سے پہلے ہی اپنی کرسی پر جاکر بیٹھ گئے ۔ انہیں ایسا کرتا دیکھ کر وہاں موجود ہر کوئی حیران رہ گیا ۔ عمران خان کی اس حرکت کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے یہ ویڈیو شیئر کیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانفرنس ہال میں جب ایس سی او اراکین ممالک کے سربراہ ایک ایک کرکے اندر آتے ہیں تو سبھی اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے کے احترام میں تالیاں بجاتے ہیں ، لیکن ویڈیو میں صاف نظر آرہاہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے ۔ وہ اپنی سیٹ پر ہی بیٹھے ادھر ادھر دیکھ رہے تھے ۔

ایس سی او سمٹ میں مودی ، پوتن اور جن پنگ کے سامنے عمران خان نے کردی بڑی غلطی ! اڑ رہا جم کر مذاق

عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

حالانکہ کچھ دیر بعد ہی انہیں اس بات کا احساس بھی ہوگیا کہ وہ تنہا سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد وہ کھڑے گئے ۔ تاہم سبھی لیڈروں کے ہال میں آنے سے پہلے ہی ایک مرتبہ پھر عمران خان بیٹھ کر ۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے ۔

Loading...