لڑکھڑا کر عدالت میں ہی گر پڑے مصر کے سابق صدر محمد مرسی ، 67 سال کی عمر میں موت– News18 Urdu

لڑکھڑا کر عدالت میں ہی گر پڑے مصر کے سابق صدر محمد مرسی ، 67 سال کی عمر میں موت

مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کا ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت کے کمرے میں انتقال ہوگیا۔

Jun 17, 2019 11:50 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 11:50 PM IST

مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کا ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت کے کمرے میں انتقال ہوگیا۔ محمد مرسی کمرہ عدالت موجود تھے اور کارروائی برخاست ہونے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے تھے تاہم اُنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ محمد مرسی 30جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے تھے ۔ تاہم فوج نے ان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد انہیں جیل میں بند کردیا تھا۔

اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے محمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے 2011 میں اسلامی شدت پسندوں کی جیل سے فرار ہونےمیں مدد کی تھی ، جس پر انہیں سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا ، جسے ملک کی اعلی ترین عدالت نے ختم کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق محمد مرسی کے خلاف دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی جماعت حماس کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے ایک جاسوسی کے مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

لڑکھڑا کر عدالت میں ہی گر پڑے مصر کے سابق صدر محمد مرسی ، 67 سال کی عمر میں موت

لڑکھڑا کر عدالت میں ہی گر پڑے مصر کے سابق صدر محمد مرسی ، 67 سال کی عمر میں موت

محمد مرسی 1951 میں ضلع شرقیا کے گاؤں ال ادوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔اخوان المسلیمن نے2012 میں اپنے پسندیدہ امیدوار کے صدارتی امیدوار کی دوڑ چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے بعد محمد مرسی کو اپنا صدارتی امیدوار چنا۔ انتخاب میں کامیابی کے محمد مرسی نے تمام مصریوں کا صدر بننے کے عزم کا اظہار کیا۔ البتہ ان کے نقادوں کا الزام تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے اور وہ ملکی معیشت کو اچھی طرح چلانے میں ناکام رہے۔

محمد مرسی کے اقتدار میں ایک سال کے مکمل ہونے پر لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔ مصر کی فوج نے 30 جون 2013 میں محمد مرسی کو برطرف کر کے انہیں جیل میں بند کر دیا۔

Loading...