مودی کی جیت کے بعد کچھ یوں بدلا پاکستان کا سر ، کہا : ہم یہ کام کرنے کیلئے ہیں تیار– News18 Urdu

مودی کی جیت کے بعد کچھ یوں بدلا پاکستان کا سر ، کہا : ہم یہ کام کرنے کیلئے ہیں تیار

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطہ میں امن اور خوشحالی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آپسی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

May 26, 2019 04:04 PM IST | Updated on: May 26, 2019 04:04 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد پاکستان کے سر میں نرمی کے اشارے ملنے لگے ہیں۔ مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے پاکستان نے اب کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی نئی حکومت سے ٹھنڈے بستہ میں پڑے سبھی معاملات پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ملتان میں افطار پارٹی کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطہ میں امن اور خوشحالی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آپسی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو وزیر اعظم مودی کو لوک سبھا انتخابات میں زبردست جیت کی مبارکباد دی تھی ۔ انہوں نے بھی امن اور ترقی کیلئے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

مودی کی جیت کے بعد کچھ یوں بدلا پاکستان کا سر ، کہا : ہم یہ کام کرنے کیلئے ہیں تیار

مودی کی جیت کے بعد کچھ یوں بدلا پاکستان کا سر ، کہا : ہم یہ کام کرنے کیلئے ہیں تیار

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ اپریل میں کہا تھا کہ ہندوستان کے عام انتخابات میں مودی پھر سے جیت کر آتے ہیں تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو رفتار ملے گی ۔ ساتھ ہی کشمیر کے مسئلہ کا حل بھی ممکن ہوسکتا ہے ۔

بتادیں کہ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے ۔ جیش محمد نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔

Loading...

Loading...