وزیر اعظم مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بشکیک میں ہوئی سلام دعا

وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایس سی او سمٹ میں شامل ہونے کیلئے کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں ہیں ۔

Jun 14, 2019 11:00 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 11:00 PM IST
وزیر اعظم مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بشکیک میں ہوئی سلام دعا

وزیر اعظم مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بشکیک میں ہوئی سلام دعا

وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایس سی او سمٹ میں شامل ہونے کیلئے کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں ہیں ۔ پلوامہ حملے کے بعد سے ہی پاکستان کے تئیں ہندوستان کا رخ کافی سخت رہا ہے ۔ ہندوستان نے اس کے بعد پاکستان پر ائیر اسٹرائیک کرکے بالا کوٹ میں واقع دہشت گرد کیمپ کو نیست و نابود بھی کردیا تھا ۔ اپنی دوسری مدت کار میں بھی وزیر اعظم مودی پاکستان کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے آرہے ہیں ۔

حالانکہ دوسری مدت کیلئے منتخب ہونے کے بعد پاکستان نے کئی مرتبہ وزیر اعظم مودی کو بات چیت کی تجویز بھیجی ، لیکن ہندوستان کو موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ جب تک دہشت گردی پر پوری لگام نہیں لگے گی ، تب تک پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔

Loading...

بشکیک سے ایسی رپورٹیں سامنے آرہی تھیں کہ لگاتار ایک دوسرے کے آس پاس بیٹھنے اور ایک ہی کمرے میں موجود رہنے کے باوجود دونوں لیڈروں نے نہ تو ہاتھ ملایا اور نہ ہی ایک دوسرے سے بات چیت کی ، لیکن اب وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم مودی کے درمیان بشکیک میں جاری ایس سی او سمٹ کے لاونج میں سلام دعا ہوئی اور تھوڑی بات چیت بھی ہوئی ۔

ادھر پاکستانی نیوز چینل جیو ٹی وی نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کوئی طے شدہ نہیں تھی ، دنیا داری تھی اور وہ ہوئی ہے۔

Loading...