سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا : حملے کا اندیشہ ہونے کے باوجود نہیں اٹھائے قدم ، حکومت کرے گی جانچ– News18 Urdu

سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا : حملے کا اندیشہ ہونے کے باوجود نہیں اٹھائے قدم ، حکومت کرے گی جانچ

سری لنکا میں سلسلہ وار آٹھ دھماکوں کے بعد ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ سری لنکا کے پولیس چیف نے دس دن پہلے ہی ملک بھر میں یہ الرٹ جاری کیا تھا کہ اتوار سے پہلے خود کش حملہ آور ملک کے اہم چرچوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

Apr 21, 2019 11:26 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 11:26 PM IST

سری لنکا میں سلسلہ وار آٹھ دھماکوں کے بعد ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ سری لنکا کے پولیس چیف نے دس دن پہلے ہی ملک بھر میں یہ الرٹ جاری کیا تھا کہ اتوار سے پہلے خود کش حملہ آور ملک کے اہم چرچوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اب سری لنکا کے وزیر اعلی رانل وکرما سنگھے نے بھی اس پر مہر لگادی ہے۔

وزیر اعظم نے میڈیا سے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کے پاس اس طرح کے حملے کا اندیشہ پہلے سے ہی تھا ، لیکن انہوں نے نہ تو یہ جانکاری شیئر کی اور نہ ہی اس پر کوئی ٹھوس قدم اٹھایا۔ حکومت اس کی جانچ کرے گی کہ پہلے یہ جانکاری ہونے کے بعد احتیاط کیوں نہیں برتی گئی ۔ ملک کے کابینہ کو بھی اس کی جانکاری نہیں دی گئی تھی ۔

سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا : حملے کا اندیشہ ہونے کے باوجود نہیں اٹھائے قدم ، حکومت کرے گی جانچ

جائے واقعہ کی تصویر

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ، وہ مقامی ہیں ، لیکن یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس کے پیچھے کہیں غیر ملکی کنکشن تو نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ ممکنہ حملے کی جانکاری پہلے سے تھی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کی پہلی ترجیح اس کے پیچھے کے سبھی دہشت گردوں کو پکڑنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

Loading...