america ، امریکہ ، naked women ، برہنہ خواتین– News18 Urdu

ننگی ہوکر کار دوڑا رہی تھیں تین خواتین ، ایک گھنٹہ تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس نے کیا گرفتار

یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت شروع ہوا جب تینوں خواتین کپڑوں کے بغیر کار ریسٹ اسٹاپ پر دیکھی گئیں۔ پولیس اہلکاروںنے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی ، تو انہوں نے کار بھگانی شروع کردی ۔ تینوں خواتین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو تقریبا 33 کلو میٹر تک ان کا پیچھا کرنا پڑا۔

Apr 14, 2019 01:07 PM IST | Updated on: Apr 14, 2019 01:07 PM IST

فلوریڈا کی شناخت امریکہ کی سب سے خوش ریاست کے طور پر ہوتی ہے۔ وائلڈ لائف جینے والوں کیلئے تو یہ ریاست جنت مانی جاتی ہے۔ فلوریڈا پولیس نے سڑک پر برہنہ ہونے کے الزام میں تین خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ خواتین برہنہ ہوکر دوڑ رہی تھیں۔ گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے تقریبا ایک گھنٹے تک ان کا پیچھا کیا ۔

یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت شروع ہوا جب تینوں خواتین کپڑوں کے بغیر کار ریسٹ اسٹاپ پر دیکھی گئیں۔ پولیس اہلکاروںنے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی ، تو انہوں نے کار بھگانی شروع کردی ۔ تینوں خواتین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو تقریبا 33 کلو میٹر تک ان کا پیچھا کرنا پڑا۔

ننگی ہوکر کار دوڑا رہی تھیں تین خواتین ، ایک گھنٹہ تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس نے کیا گرفتار

علامتی تصویر

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین کو کار ریسٹ اسٹاپ پر برہنہ دیکھا گیا تھا ۔ وہ سنٹین لوشن لگا رہی تھیں۔ جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے ، تو انہوں نے کہا کہ نہانے کے بعد ائیر ڈرائی لے رہی ہیں۔ جب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے کار دوڑانی شروع کردی۔

ہائی وے پٹرول کے مطابق اس دوران تینوں نے غلط سمت میں بھی گاڑی چلائی۔ حالانکہ آخر کار پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

Loading...

Loading...