فلموں میں ایکشن کرنا چاہتی ہیں اتھيا شیٹی

نئی دہلی۔ بالي ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھيا شیٹی فلموں میں ایکشن کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جس میں انہیں اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔

Jul 25, 2017 04:38 PM IST | Updated on: Jul 25, 2017 04:39 PM IST

نئی دہلی۔ بالي ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھيا شیٹی فلموں میں ایکشن کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جس میں انہیں اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔ اپنی آنے والی فلم ’مبارکا‘ کی تشہیر کے لیے دہلی آنے پر اتھيا نے یو این آئی سے خاص گفتگو میں کہا کہ وہ ٹام بوائے قسم کی لڑکی ہیں اور مارشل آرٹ کرتی ہیں۔ اتھيا نے کہا کہ ’’ بچپن سے ہی میں ایکشن فلموں کی شوقین رہی ہوں اور خود بھی فلموں میں ایکشن کرنا چاہتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں کہ میرے کیریر کی شروعات بھی ایکشن فلم سے ہوئی ہے لیکن اس میں مجھے ایکشن کرنے کا موقع نہیں ملا۔ پتہ نہیں بالی وڈ میں ایکشن فلمیں ہیرو کے ارد گرد ہی کیوں گھومتی ہیں۔ مارشل آرٹ میں ٹرینڈ ہونے کی وجہ مجھے ایکشن کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی‘‘۔

سورج پنچولی کے ساتھ فلم ’ہیرو‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اتھيا نے کہا کہ ابھی تک انهیں ایسی کسی فلم کی آفر نہیں ملی ہے لیكن امید ہے کہ جلد ہی انہیں فلموں میں ایکشن کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں رقص کا بھی کافی شوق ہے اور وہ رقص پر مبنی فلم میں بھی کام کرنا چاہیں گی۔ ’مباركا‘ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ کافی خوش قسمت ہیں کہ کیریئر کی دوسری فلم میں ہی انہیں انیس بزمي جیسے بڑے ڈائریکٹر اور انیل کپور، پون ملہوترا اور رتنا پاٹھک شاہ جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

فلموں میں ایکشن کرنا چاہتی ہیں اتھيا شیٹی

’مباركا‘ میں اپنے کردار کے بارے میں انهوں نے بتایا کہ وہ فلم میں بنكل کا کردار ادا کر رہی ہے جو ایک پنجابی لڑکی ہے اور جس کی پرورش بیرون ملک ہوئی ہے اس کے باوجود اس پر پوری طرح ہندوستانی رنگ چڑھا ہوا ہے۔ اتھيا نے بتایا کہ ’’وہ شروع سے ہی انیس بزمي کی مزاحیہ فلموں کی فین رہی ہیں لیکن کامیڈی بہت مشکل کام ہے جہاں طنز و مزاح اور ذو معنی الفاظ کے درمیان کافی باریک لائن ہے‘‘۔ 28 جولائی کو ریلیز ہو رہی ’مباركا‘ میں اتھيا شیٹی کے ساتھ انیل کپور، رتنا پاٹھک شاہ کے علاوہ ارجن کپور اور اليانا ڈي كروذ اہم کردار میں ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز