امریکہ میں سکھ پر حملہ، گولی چلاتے ہوئے حملہ آور نے چیخ کر کہا: اپنے ملک واپس چلے جاؤ

نئی دہلی۔ امریکہ میں ہفتہ کو ایک اور ہندوستانی پر حملہ کیا گیا۔ کینٹ شہر میں 39 سالہ سکھ کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی جان بچ گئی۔

Mar 05, 2017 10:17 AM IST | Updated on: Mar 05, 2017 10:17 AM IST

نئی دہلی۔ امریکہ میں ہفتہ کو ایک اور ہندوستانی پر حملہ کیا گیا۔ کینٹ شہر میں 39 سالہ سکھ کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی جان بچ گئی۔ حملہ کرنے والا گولی چلانے کے بعد کہتا رہا کہ 'اپنے ملک واپس چلے جاؤ۔ سياٹل ٹائمز کے مطابق جس وقت گولی چلائی گئی سکھ اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر کچھ کام کر رہے تھے اور تبھی ایک نامعلوم شخص نے آکر انہیں دھمکایا اور گولی چلا دی جو ان کی بازو میں لگی۔

کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد كےبيچ کچھ کہا سنی ہوئی تھی جس کے بعد گولی چلائی گئی۔ مانا جا رہا ہے کہ نسل پرستانہ تبصرہ بھی کیا گیا تھا۔

امریکہ میں سکھ پر حملہ، گولی چلاتے ہوئے حملہ آور نے چیخ کر کہا: اپنے ملک واپس چلے جاؤ

file photo

Loading...

تاہم زخم گہرا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم اس واقعہ کو بڑے واقعہ کی طرح دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جانا چاہئے۔ زخمی سکھ نے حملہ کرنے والے کا حلیہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آدمی تقریبا چھ فٹ لمبا امریکی تھا اور اس نے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔

حال ہی میں وائٹ ہاؤس نے بھارتی انجینئر کے قتل کے بعد پہلی بار امریکہ میں ہو رہے نسلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری شین اسپائسر نے کہا تھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہودیوں اور دیگر کسی کے بھی خلاف ہونے والے نفرت انگیز حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز