افغانستان میں نیٹو کے قافلے پر خود کش حملہ ، ایک فوجی ہلاک ، چھ دیگر زخمی

Aug 04, 2017 04:28 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 04:28 PM IST

واشنگٹن: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع كاراباغ میں نیٹو (شمالی بحر اوقیانوس معاہداتی تنظیم) کے قافلے پر آج ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا جس میں ایک نیٹو فوجی ہلاک جبکہ چھ دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ نیٹو کی جانب سے جاری مشترکہ بیان نے اس بات کی اطلاع دی۔

بیان کے مطابق اس حملے میں زخمی ہوئے والے فوجیوں کا علاج بگرام ہوائی اڈے کے ایک امریکی فوجی ہسپتال میں کیا جا رہا تھا۔ زخمی فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ اس حملے میں مارے گئے فوجی کی قومیت کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں مارا گیا فوجی امریکی نہیں ہے۔ افسر نے اس بارے میں تفصیلی اطلاع دینے سے انکار کردیا۔

افغانستان میں نیٹو کے قافلے پر خود کش حملہ ، ایک فوجی ہلاک ، چھ دیگر زخمی

file photo

اس سے پہلے بدھ کو قندھار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں دو امریکی فوجیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی تھی۔ نیٹو کے 39 رکن ممالک کے تقریبا 13 ہزار فوجی افغانستان میں ایک مشن کے تحت افغان فوج کی مدد کرنے کے علاوہ اس کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔ اس حملے کو افغانستان میں موجود 8400 امریکی فوجیوں کے لئے ایک چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خیال ر ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈروں نے کئی ہزار فوجیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز