طرابلس میں اقوام متحدہ کے لیبیا قافلے پر حملہ

Jun 29, 2017 03:08 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 03:08 PM IST

طرابلس۔  لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی مغربی ساحلی سڑک پر آج مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے قافلے کے ایک حصہ میں رکاوٹ پیدا کر کےاسے تباہ کر دیا۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ تعاون مشن اور سفارتی ذرائع نے دی۔ لیبیا میں اقوام متحدہ تعاون مشن (یواین ایس ایم آئی ایل) نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے قافلے پر صرمان اور طرابلس کے درمیان سے حملہ کیا گیا۔ مشن کے ایک بیان میں کہا گیا، ’’یواین ایس ایم آئی ایل نے متعلقہ عملے سے رابطہ کیا ہے۔ کسی بھی ملازم کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔‘‘

زاویہ کے ایم پی عبداللہ علافی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پانچ خواتین اور دو ملازمین کو کچھ دیر کے لئے روک کر رکھا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ایک سرکاری میڈیا افسر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام عملے کے ارکان کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ صرمان زاویہ شہر کے مغرب میں واقع ہے جہاں بڑی تعداد میں ملیشیا موجود ہیں۔ مقامی تنازعات کی وجہ سے راستہ اکثر بند رہتا ہے اور وہاں اغوا کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

طرابلس میں اقوام متحدہ کے لیبیا قافلے پر حملہ

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز