آستانہ ایکسپو میں ہندوستان کی دھوم ، لوگ ہندی فلموں کی دھنوں پر تھرک رہے ہیں

Sep 09, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 07:52 PM IST

آستانہ (قزاخستان )۔  یہاں بین الاقوامی میلے میں ہندوستانی اسٹال پر دنیا بھر سے آئے لوگ یوگا کر رہے ہیں اور لوک رقص اور ہندی فلموں کی موسیقی پر تھرک رہے ہیں۔ قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں مستقبل کی توانائی تھیم پر 10 جون سے 10 ستمبر تک ہونے والے آستانہ ایکسپو -2017 میں 130 ممالک اور 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہندوستانی اسٹال میں شام کو یوگا کے علاوہ لوک رقص اور موسیقی، بانسری اور کلاسیکی رقص جیسے ثقافتی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے ۔یوگا اور ہندوستانی روحانیت کے تئیں لوگوں میں کافی دلچسپی ہے اور لوگ یوگا سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہندوستانی ثقافتی تعلقات کونسل کی جانب سے منعقد گجراتی اور راجستھانی لوك ڈانس کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی دھنوں پر ناظرین جم کر رقص کر رہے ہیں۔

اسٹال کے آرگنائزر ہندوستانی ٹریڈ یونین کے اہلکار اور اسٹال کے ڈائریکٹر بی این گپتا نے يواین آئی کو بتایا کہ ثقافتی پروگرام میں سامعین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے میلے کے منتظمین کواسٹال کے باہر بھی فاضل جگہ دینی پڑی ہے۔ مسٹر گپتا نے بتایا کہ یہاں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کے کچھ افسران کی بیویوں نے قزاخستان اور روس کی خواتین کو بھارت ناٹیم سکھایا ہے ۔یہ خواتین جب ہندوستانی لباس میں رقص کرتی ہیں، تو لوگوں کا جوش دوگنا ہوجاتا ہے۔ ہندوستانی مصنوعات میں چائے کی پتی خاص طور پر ’آسام ٹی ‘ کافی فروخت ہورہی ہے۔ الماتی سے آئی سرین راکھیا نے بتایا کہ انہوں نے آسام ٹی کی کافی تعریف سنی ہے اور آج وہ اسے خریدکر بے حد خوش ہیں۔

آستانہ ایکسپو میں ہندوستان کی دھوم ، لوگ ہندی فلموں کی دھنوں پر تھرک رہے ہیں

قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں مستقبل کی توانائی تھیم پر 10 جون سے 10 ستمبر تک ہونے والے آستانہ ایکسپو -2017 میں 130 ممالک اور 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ہندوستانی سیریل بالیکا ودھو اور بالی وڈ کی فلموں کا جادو یہاں بھی دیکھنے کو ملا اور لوگ بندی والی خاتون کو دیکھتے ہی سمجھ جاتے ہیں یہ ہندوستان سے ہیں اور انڈین انڈین کہہ کر ان کے ساتھ شوق سے فوٹو کھنچواتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز