روہنگیا معاملہ میں سوچی کو بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید

Nov 21, 2017 03:54 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 03:54 PM IST

نیپئی دا۔  میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی نے آج کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں پناہ لئے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کو لے کر بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ سو چی نے یہاں ایشیائی-یوروپی ممالک کے سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سرکاری گفت و شنید سے الگ رخائن صوبے کے حالات پر بات چیت کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار کے صوبہ رخائن میں فوج کی کارروائی کے بعد چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلم اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

روہنگیا معاملہ میں سوچی کو بنگلہ دیش کے ساتھ سمجھوتے کی امید

آنگ سان سوکی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز