عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے متحد ہونا ضروری: آسٹریلیا

Sep 23, 2017 05:34 PM IST | Updated on: Sep 23, 2017 05:34 PM IST

اقوام متحدہ۔  آسٹریلیا نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گردی اور اس کو فروغ دینے والی شدت پسند قوتوں کو شکست دینے کے لئے معلومات اور وسائل کا مؤثر طریقے سے تبادلہ کر کے پوری دنیا کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "عالمی دہشت گردی اور اسے فروغ دینے والے نظریے کا خاتمہ کرنا ہوگا"۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر "ہم متحد ہوکر اپنے علم اور وسائل بہتر طریقے سے استعمال کریں، تو دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے"۔

محترمہ بشپ نے شمالی کوریا کو پوری دنیا کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کھلے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس سے کروڑوں لوگوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اقوام متحدہ کے تمام اراکین کے لئے اہم ہے کہ وہ کونسل کی پابندیوں کو سختی سے نافذ کرے ، تاکہ پیونگیانگ کو اس غیر قانونی کام کرنے سے روکا جا سکے"۔

عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے متحد ہونا ضروری: آسٹریلیا

اقوام متحدہ: فائل فوٹو

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر سکیورٹی اور اقتصادی ترقی کے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پائیدار اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز