آسٹریلیا کی جیٹ اسٹارکمپنی نے بالی کی نو پروازیں منسوخ کیں

Dec 01, 2017 12:21 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 12:21 PM IST

کینبرا۔ آسٹریلیا کی طیارہ کمپنی جیٹ اسٹار نے انڈونیشیا کے بالی میں ماؤنٹ آگنگ آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے آج وہاں کی 15پروازوں میں سے نو کو منسوخ کردیا۔ ماؤنٹ آگنگ میں آتش فشاں کے پھٹنےسے نکلے دھویں اور راکھ کے شدید غبار کی وجہ سے بالی ہوائی اڈے کے پیر کو بند رہنے کی وجہ سے آسٹریلیا ،چین اور دیگر ملکوں کے ہزاروں مسافر وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے بدھ کی شام کے بعد طیارہ خدمات بحال ہو گئیں۔

جیٹ اسٹار اور اس کی مالکانہ کمپنی کنتاس ایئرویز لیمیٹیڈ نے آج 15پروازوں کے ذریعہ 4300 مسافروں کو آسٹریلیا لانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن آج شام کے موسم کی پیشن گوئی میں اچانک ہوئی تبدیلی کی وجہ سے ان میں سے نو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔جیٹ اسٹار نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ موسم میں ہونے والی تبدیلی کے پیش نظر کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ سنگاپور ایئرلائنس،ملائشیا کی ایئر ایشیا اور گروڑ ایئرلائنس سمیت بالی کےلئے دیگر طیارہ کمپنیوں نے اپنے طے شدہ ٹائم انڈیکس میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

آسٹریلیا کی جیٹ اسٹارکمپنی نے بالی کی نو پروازیں منسوخ کیں

ڈارون والکینک ایش ایڈوائزری سینٹر نے بتایا کہ ماؤنٹ آگنگ کے جنوب مشرق میں راکھ اب بھی نظر آ رہی ہے ۔ساتھ ہی بھاپ بھی نکلنے کے اشارے مل رہے ہیں۔اس آتش فشاں میں ایک اور بڑا دھماکہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز