آئی ایس کا خاتمہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے ایک زبردست جھٹکا: ایران

تہران۔ ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) پر فتح اس علاقے میں امریکہ کی شکست ہے۔

Nov 23, 2017 11:50 AM IST | Updated on: Nov 23, 2017 11:51 AM IST

تہران۔ ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) پر فتح اس علاقے میں امریکہ کی شکست ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ آئی ایس پر جیت تقسیم اور مشرق وسطی میں خانہ جنگی کے بیج بونے والے کی بھی یکساں شکست ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سازشوں کے لئے ایک دھچکا ہے۔

خامنہ ای کا یہ تبصرہ ایک سینئر ایرانی فوجی افسر کے تبصرے کے بعد آیا ہے، جنہوں نے منگل کو عراق اور شام میں آئی ایس دہشت گردوں کی شکست کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر کو مبارک باد دی تھی۔

آئی ایس کا خاتمہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے ایک زبردست جھٹکا: ایران

ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای: فائل فوٹو۔

ایران اسلامک ریوليوشن گارڈرس کورپس (آئی آر جی سی) کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قسيم سلیمانی نے منگل کو آئی ایس پر ملک کی 'بڑی جیت' کا اعلان کیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز