داعش کے خلاف جنگ محض ایک جھوٹ ، مشرق وسطی میں عدم استحکام کے لئے امریکہ ذمہ دار: خامنہ ای

Jun 13, 2017 09:52 AM IST | Updated on: Jun 13, 2017 09:52 AM IST

انقرہ : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنی نے مشرق وسطی کے ممالک میں علاقائی عدم استحکام کے لیے امریکہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ محض جھوٹ ہے۔ مسٹر خامنی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر امریکہ کے خلاف سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو ہدف بنا کر مشرق وسطی ایشیائی ممالک پر کی گئی امریکی کارروائی محض دکھاوا ہے۔ امریکہ کا آئی ایس کے خلاف لڑنے کا دعوی صرف جھوٹ ہے اور کچھ نہیں۔

ایران نے امریکہ پر آئی ایس کی مدد کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ایرانی حکام نے یہ دعوی بھی کیا کہ امریکی حکمران کس طرح اس پورے مشرق وسطی ایشیا کے علاقے میں آئی ایس کو براہ راست مدد دے رہا ہے، اسے ثابت کرنے کے لئے ان کے پاس کاغذات اور تمام معلومات موجود ہیں۔ آئی ایس نے اسلامک ممالک کو برباد کر دیا اور اتنے بڑے سطح پر قتل عام کیا۔

داعش کے خلاف جنگ محض ایک جھوٹ ، مشرق وسطی  میں عدم استحکام کے لئے امریکہ ذمہ دار: خامنہ ای

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز