سونو نگم کی پڑوسی اداکارہ شردھا داس نے کہا : میں نے کبھی اذان کی آواز نہیں سنی

Apr 21, 2017 02:40 PM IST | Updated on: Apr 21, 2017 02:41 PM IST

ممبئی: اداکارہ شردھا داس ورسووا میں سونو نگم کی پڑوسی ہیں۔ فلم گریٹ گرینڈ مستی اور دل تو بچہ ہے جی میں کام کر چکی شردھا نے اب سونو کے اذان والے بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اذان کی آواز نہیں سنی۔ تاہم شردھا داس نے بعد میں جلد ہی اپنے فیس بک میسیج کو ڈلیٹ کردیا۔

شردھا نے فیس بک پر لکھا کہ میں سونو نگم کے گھر کے قریب ہی رہتی ہوں، لیکن عجیب بات ہے کہ میں نے اپنے گھر میں کبھی بھی صبح کی اذان نہیں سنی۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اذان کی وجہ سے کسی بھی طرح کے شور کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

سونو نگم کی پڑوسی اداکارہ شردھا داس نے کہا : میں نے کبھی اذان کی آواز نہیں سنی

شردھا نے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ سونو نگم نے اپنا سر منڈھوا لیا ہے ۔ جی ہاں، اس دوران پہلی بار ہمارے گھر کے باہر بہت زیادہ بھیڑ اور ٹریفک نظر آئی۔ حالانکہ بعد میں شردھا نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لئے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز