قطر کے خلاف جاری رہیں گی عائد پابندیاں ، عرب ممالک کا سیاسی ، اقتصادی اور قانونی اقدامات کا عہد

Jul 07, 2017 09:43 AM IST | Updated on: Jul 07, 2017 09:44 AM IST

قاہرہ : قطر سے اپنے سیاسی تعلقات توڑنے والے چار عرب ممالک نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف عائد پابندیاں جاری رہیں گی اور اس کے خلاف نئے اقدامات کیے جائیں گے۔  سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ 13 مطالبات کی ان ابتدائی فہرست کا کوئی جواب نہیں ملا ہے تو وہ اب قطر کے خلاف سیاسی، اقتصادی اور قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی حکومت نے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے سفارتی کوششوں کو توڑ دیا ہے۔

قطر کے خلاف  جاری رہیں گی عائد پابندیاں ، عرب ممالک کا سیاسی ، اقتصادی اور قانونی اقدامات کا عہد

غور طلب ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بحرین اور مصر نے دہشت گردوں کا ساتھ دینے کے الزام میں اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔ ان چار ممالک نے قطر کے سامنے 13 شرطیں رکھی تھیں۔ ان مطالبات میں اخوان المسلمون کی حمایت ختم کرنا، الجزیرہ کی نشریات بند کرنا، ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا اور امارات میں ترکی کا فوجی اڈہ بند کرنا شامل ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز