بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کے رہنے کیلئے دوہزار ایکڑ اراضی مختص

Sep 11, 2017 09:14 AM IST | Updated on: Sep 11, 2017 09:15 AM IST

ڈھاکہ : وزیراعظم شیخ حسینہ آج ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع روہنگیا کی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں گی۔ بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، منگل کے روز، محترمہ حسینہ کوکس بازار میں واقع پناہ گزین کیمپ کا دورہ کریں گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے بایو میٹرک ڈیٹا بیس تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اخبار کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو کوکس بازار میں 2000 ایکڑ پر مشتمل جنگلات کی زمین کو ان کے رہنے کے لئے مختص کردی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار سے سرحد عبور کرکے آئے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریبا تین لاکھ ہوگئی ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کاکس علاقے میں روہنگیامسلمانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کے رہنے کیلئے دوہزار ایکڑ اراضی مختص

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز