بنگلہ دیش : برطانوی سفیر پر حملے کے قصورواروں کی پھانسی کی سزا برقرار

Mar 19, 2017 05:00 PM IST | Updated on: Mar 19, 2017 05:00 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سال 2004 میں برطانوی سفیر پر ہوئے حملے کے قصورار تین دہشت گردوں کی موت کی سزا برقرار رکھی ہے۔ استغاثہ نے بتایا کہ عدالت عظمی کے اس فیصلے کے بعد ان دہشت گردوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے۔ برطانوی سفیر پر 21 مئی 2004 کو ہوئے حملے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 50 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

سال 2008 میں بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے اس معاملے میں حرکت الجہاد اسلامی گروپ کے سربراہ عبد الہنان سمیت تین افراد کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ اٹارنی جنرل محبوب عالم نے بتایا کہ چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی صدارت والی تین ججوں کی بنچ نے تینوں دہشت گردوں کی نظر ثانی والی عرضی مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی پھانسی کو ٹالنے کیلئے کوئی قانونی تدبیر نہیں بچی ہے اور صرف صدر ہی انہیں معافی دے سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش : برطانوی سفیر پر حملے کے قصورواروں کی پھانسی کی سزا برقرار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز