کٹھمنڈو ہوائی اڈے پر بنگلہ دیشی طیارہ حادثہ کا شکار، 50 افراد ہلاک

کٹھمنڈو۔ نیپال کے کٹھمنڈو ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔

Mar 12, 2018 03:33 PM IST | Updated on: Mar 12, 2018 05:58 PM IST

کٹھمنڈو۔ نیپال کے کٹھمنڈو ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ نمبر ایس 2 اے جی یو بامبارڈیر ڈاش 8کیو 400 ہوائی اڈہ پر اترتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ میں اب تک 50 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ بنگلہ دیشی مسافر طیارہ جب نیچے اتر رہا تھا تبھی اس کا توازن بگڑ گیا اور اچانک اس میں سے دھواں نکلنے لگا اور پھر یہ ائیرپورٹ کے پاس ایک فٹبال میدان میں جا گرا۔

حادثہ دوپہر دو بج کر اٹھارہ منٹ پر ہوا۔ اس طیارہ میں 67 مسافر اور عملہ کے چار ارکان سمیت کل 71 مسافر سوار تھے۔ فوج کو بھی یہاں راحت اور بچاو کے کاموں میں لگا دیا گیا ہے۔ نیپالی میڈیا کے مطابق، اس حادثہ میں کم ازکم پچاس لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔

کٹھمنڈو ہوائی اڈے پر بنگلہ دیشی طیارہ حادثہ کا شکار، 50 افراد ہلاک

اس دوران، حکومت کے ترجمان نرائن پرساد دیویدی نے اے ایف پی کے ساتھ ایک بات چیت میں کہا، "ہم نے ملبے سے کئی ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکال لیا ہے۔" وہیں، نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، اب تک 8 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اس سے پہلے تریبھون ہوائی اڈے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا  کہ اب تک  20 زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ فوج اور پولیس جہاز کو کاٹ کر دیگر مسافروں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز