تواس وجہ سے سوربھ گانگولی کا اس خوبصورت اداکارہ سے ہوا تھا بریک اپ؟

نغمہ اورسوربھ گانگولی کا نام سال 2000 میں سرخیوں میں رہا ہے۔ 18 سال بعد معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے اتفاق رائے سے الگ ہونے کافیصلہ کیا تھا۔

Jul 08, 2018 05:10 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 05:18 PM IST

کرکٹ اوربالی ووڈ کا رشتہ بے حد قدیم ہے۔ کئی ایسے بڑے کرکٹرس ہیں، جنہوں نے خوبصورت بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ رومانس کیا اوران کے ساتھ شادی بھی کی۔ اسی فہرست میں سابق کپتان سوربھ گانگولی بھی شامل ہیں، جن کا نام جنوبی ہندوستانی فلم کی خوبصورت اداکارہ نغمہ کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔

نغمہ اورسوربھ گانگولی کا نام سال 2000 میں سرخیوں میں رہا ہے۔ اس وقت سوربھ گانگولی بے حد کامیاب بلے باز تھے۔ ان کا کیریرطوفانی رفتارسے آگے بڑھ رہا تھا۔ وہیں نغمہ بھی فلمی دنیا میں جلوہ بکھیررہی تھیں۔

تواس وجہ سے سوربھ گانگولی کا اس خوبصورت اداکارہ سے ہوا تھا بریک اپ؟

سابق کرکٹر سوربھ گانگولی

Loading...

حالانکہ اس کے بعد سوربھ گانگولی اور نغمہ کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں۔ اس کی کیا وجہ تھی اس کا انکشاف نہیں ہوسکا، لیکن اب 18 سال بعد خود نغمہ نے ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں اس کی وجہ بتائی۔

سوربھ گانگولی اور اداکارہ نغمہ : فائل فوٹو

نغمہ نے اشاروں ہی اشاروں میں بتایا "زندگی میں کبھی کبھی آپ کو بڑی چیزوں کے لئے چھوٹی چھوٹی چیزیں قربان کرنی ہوتی ہیں۔ ایک کیریرداوں پرتھا، ایسے میں الگ ہونے کا فیصلہ صحیح تھا۔

انٹرویوکے دوران نغمہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا رشتہ تلخیوں کے درمیان نہیں ختم کیا۔ نغمہ کے مطابق وہ اورسوربھ گانگولی آج بھی ایک دوسرے کی کافی عزت کرتے ہیں۔ مطلب یہ کہ بریک اپ ہوگیا، لیکن اتفاق رائے سے ہوا، اس لئے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز