پنامہ دستاویزات کیس : پاکستانی سپریم کورٹ نے جانچ کیلئے قائم کی بنچ ، نواز شریف کنبہ ہے زد پر

پنامہ پیپر گھپلہ میں پاکستان کے شہریوں کے ملوث ہونے کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ نے ایک دو رکنی بنچ قائم کی ہے ۔

Nov 17, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 12:51 PM IST

اسلام آباد: پنامہ پیپر گھپلہ میں پاکستان کے شہریوں کے ملوث ہونے کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ نے ایک دو رکنی بنچ قائم کی ہے ۔ دنیا نیوز نے آج یہ اطلا ع دی۔ میڈیا رپورٹو ں کے مطابق اس بنچ کو قائم کرنے کی کل سپریم کورٹ نے ہدایت دی ۔ اس سلسلہ میں جماعت اسلامی کے سربراہ اور وکیل طارق اسعد نے ایک عرضی دائر کی تھی۔ جج اعجاز افضل اس بنچ کے صدر ہوں گے اور دوسرے رکن کا نام جج مقبول باقر ہے۔

انٹرنیشنل کنسورٹیم آف جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے اپریل 2016میں کئے گئے پنامہ پیپرز انکشاف میں 295پاکستانی شہریوں کے نام ہیں جنہوں نے اپنے کالے دھن کو قانونی بنانے کے لئے غیرممالک میں فرضی کمپنیاں بنائیں اور ملک سے باہر پیسہ بھیجا تھا۔

پنامہ دستاویزات کیس : پاکستانی سپریم کورٹ نے جانچ کیلئے قائم کی بنچ ، نواز شریف کنبہ ہے زد پر

اس انکشاف کا سب سے زیادہ اثر پاکستان میں حکمراں نواز شریف کنبہ پر پڑا ہے اور انکشاف کے بعد دائر کئے گئے ایک معاملہ میں مسٹر شریف کو سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد 28جولائی کو وزیراعظم کے عہدہ سے استعفی دینا پڑا تھا۔شریف کنبہ اب بھی قومی جوابدہی بیورو کی کارروائی کا سامنا کررہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز