بھونیشور نے کیریر کی پہلی گیند پر حفیظ کو کیا تھا بولڈ، آج فنچ کو آوٹ کر پورے کئے 100 وکٹ

تیز گیند باز بھونیشور کمار یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندوستان کے 19ویں گیند باز بن گئے ہیں۔

Jan 12, 2019 03:44 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 03:45 PM IST

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیم تیز گیند باز بھونیشور کمار نے آسٹریلیا کے خلاف سنیچر کو سیریز کے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیرئر کے سو (100 ) وکٹ پورے کر لئے۔ اترپردیش کے میرٹھ کے رہنے والے بھونیشور نے اپنے کیریر کا آغاز سال 2012 میں کیا تھا۔ 27 سال کے بھونیشور نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ کو بولڈ کیا تھا۔ اسی کے ساتھ آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرکھیل رہے بھونیشور نے 10 اوور میں 66 رن دے کر آسٹریلیا کے دو بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 100 ایک روزہ وکٹ پورے کئے۔

وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندستان کے 19ویں گیند باز بن گئے ہیں ۔ آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ کو تیسرے اوور میں آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی 28 سالہ ہندستانی گیند باز بھونیشور نے یہ کامیابی حاصل کی۔ بھونیشور نے کیریئر کے 96ویں ون ڈے میں 37.88کے اوسط سے اپنے 100 وکٹ پورے کئے۔

بھونیشور نے کیریر کی پہلی گیند پر حفیظ کو کیا تھا بولڈ، آج فنچ کو آوٹ کر پورے کئے 100 وکٹ

بھونیشور کمار

تیز گیند باز عرفان پٹھان نے صرف 59 میچوں میں اپنے 100 وکٹ پورے کئے تھے اور وہ اس مقام تک پہنچنے والے ہندستان کے سب سے تیز گیند باز ہیں۔ افغانستان کے راشد خان نے سب سے تیز 100 وکٹ لئے ہیں۔ انہوں نے 44 میچوں میں یہ کامیابی اپنے نام کی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز