سعودی عرب کا امریکہ کے ساتھ 110 ارب ڈالر کا اب تک کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا معاہدہ

May 21, 2017 12:36 PM IST | Updated on: May 21, 2017 12:36 PM IST

دبئی : امریکہ اور سعودی عرب نےاپنے تعلقات کومزید مضبوط کرنے کےلئے 350ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں 110 ارب ڈالر کا اب تک کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب کےساتھ امریکہ کا اب تک کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر گئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والاہتھیاروں کا یہ معاہدہ ایران کے بڑھتے ہوئےاثرو رسوخ کا جواب ہے۔مسٹر ٹلرسن نے نامہ نگاروں کو بتایا،’’دفاعی نظام اور خدمات کا یہ پیکیج سعودی عرب اور مکمل خلیجی علاقے کی طویل مدتی سلامتی کو مضبوطی فراہم کرے گا۔‘‘

سعودی عرب کا امریکہ کے ساتھ 110 ارب ڈالر کا اب تک کا ہتھیاروں کا سب سے بڑا معاہدہ

صدر ٹرمپ عرب اسلامی امریکی سربراہی اجلاس میں حصہ لیں گے اور یہاں پر وہ اسلام کے بارے میں اپنے خیالات ظاہر کریں گے۔وہ اسلام کے پرامن فلسفہ پر بات کریں گے۔مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ان کی بیٹی ایوانكا اور داماد جیریڈكشنر بھی آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ ایسے وقت میں آٹھ دن کے غیر ملکی دورے پر ہیں جب امریکہ میں وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز كومي کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ طول پکڑتا جا جا رہا ہے۔ مسٹر ٹرمپ سعودی کے بعد اسرائیل، فلسطین ، ویٹیکن سٹی اور سسلي بھی جائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز