Live Results Assembly Elections 2018

ایک ہی عمارت میں پولیس ہیڈ کوارٹر ، آفات مینجمنٹ سینٹر ، ہو نے سے لوگوں کی مدد میں سہولت ہو گی:نتیش

Oct 12, 2018 10:06 PM IST | Updated on: Oct 12, 2018 11:21 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج جواہر لال نہرو روڈ ، پٹنہ واقع بہار کے پہلے زلزلہ پروف تکنیک سے تعمیر ’سردار پٹیل بھون‘کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بہار پولیس عمارت تعمیرات کارپوریشن کے ذریعہ نوتعمیر 26تھانہ بھون سمیت کل 109 پولیس عمارت کا افتتاح اور 46 پولیس عمارت کا سنگ بنیاد ریمورٹ کے ذریعہ کیا۔ اس موقع پر منعقد پروگرام کا شمع روشن کر کے وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا ۔پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج لوہیا جی کا یوم وفات ہے ، نوراتروں کا وقت چل رہا ہے ، خوشی کی بات ہے کہ آج ہی کے دن سردار پٹیل بھون کا افتتاح ہوا ہے ۔ اس عمارت کی تعمیر شروع کر نے سے پہلے وسیع خاکہ بنایا گیا اور وہ آج حقیقت میں بدل گیا ۔ یہاں پولیس ہیڈ کواٹر کے ساتھ ساتھ آفات مینجمنٹ کا بھی کام ہو گا ۔ ایمرجنسی حالات میں چیزوںکو یہاں سے کنٹرول کیا جاسکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمارت بیس ، آئی سو لیشن تکنیک سے تعمیر ہے ۔ 8ریختر پیمانے سے اوپر زلزلہ کی حالت میں یہ عمارت محفوظ رہے گی ۔ عمارت کی سب سے بالائی منزل پر ہیلی پیڈ کی تعمیر کی گئی ہے ۔ تاکہ ایمر جنسی کی صورت میں آفات مینجمنٹ کے کام کیے جاسکیں ۔ اس عمارت کے بارے میں آپ تمام لوگوں کے سامنے ایک پرزنٹیشن بھی کیا گیا ، ساتھ ہی اس عمارت کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آپ لوگوں کو بتا یا بھی گیا ہے ۔

ایک ہی عمارت میں پولیس ہیڈ کوارٹر ، آفات مینجمنٹ سینٹر ، ہو نے سے لوگوں کی مدد میں سہولت ہو گی:نتیش

نتیش کمار : فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سال 2002 میں گجرات میں آئے زلزلہ کے دوران ہم مرکز میں ایگریکلچر کے وزیر تھے ۔ ایوان میں حکومت کا موقف اس بارے میں مجھے رکھناتھا ۔ زلزلہ کے ماہرین سے زلزلہ سے متعلق بہت ساری باتوں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا تھا ۔ ماہرین نے بتا یا تھا کہ اگر اسی ریختر پیمانے کازلزلہ پٹنہ میں آیا تو 5لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گی ۔ بہار میں سال 2005 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آفات مینجمنٹ محکمہ کو مضبوط بنایا۔ پہلے اس کی حالت کافی خراب تھی، اس وقت آفات متاثرین کو صرف سیلاب راحت کے نام پر 25کلو غلہ وہ بھی تین مہینے کے بعد ملتا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پولیس ہیڈ کوارٹر قدیم سیکریٹریٹ میں رہا ہے ، جہاں بہت دشواری ہورہی تھی ۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اس مین روڈ پرپولس ہیڈکواٹر قائم کیا جہاں آفات مینجمنٹ کا بھی انتظام ہو ۔ جدید تکنیک سے تعمیر یہ زلزلہ پروف عمارت بن کر تیا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ قدیم اہم عمارتوں کو ریٹ روفیٹنگ کر کے زلزلہ پروف بنا یا جارہا ہے ۔

Loading...

حالانکہ اس میں بہت خرچ آرہا ہے ۔ تاہم جو زیادہ اہم سرکاری عمارت ہے انہیں ہی ، ریٹ ریفٹنگ کے ذریعہ زلزلہ پروف نیا یا جائے ۔ جن عمارتوں کی عمر کافی ہو چکی ہے ان کی جگہ نئی عمارت بنانازیادہ بہتر ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باقی چیزوں کے بارے میں سائنس کے ذرریعہ اندازہ لگایا جاتا ہے ۔ لیکن زلزلہ کے امکان کے بارے میں سائنس بھی بتانے سے قاصر ہے ۔ اس عمارت میں آفات مینجمنٹ محکمہ پوری مستعدی کے ساتھ رہ کر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے ۔ایک ہی عمارت میں پولیس ہیڈ کوارٹر ، آفات مینجمنٹ سینٹر ہونے سے لوگوں کی مدد میں سہولت ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس عمارت میں 12دن تک لوگ مسلسل لگ سکتے ہیں اور ناگفتہ بہ حالات میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے کچھ کرسکتے ہیں ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز