اسامہ بن لادن کی چوتھی بیوی نے سنائی ایبٹ آباد کے اس عجیب رات کی پوری داستان

May 27, 2017 09:21 AM IST | Updated on: May 27, 2017 09:21 AM IST

دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اور امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کرنے والے اسامہ بن لادن ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں ۔ بن لادن کی چوتھی بیوی اعمال نے رائٹر اسکاٹ کلارک اور ایڈرن لیوی سے بن لادن کی آخری رات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ہے ۔  انگریزی اخبار سنڈے ٹائمز برطانیہ نے اس بات چیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کس طرح امریکہ نے ایک مئی 2011 کی رات کو لادن کو مارا گرایا تھا ۔

اعمال نے بتایا کہ پاکستان کے ایبٹ آباد کے ایک خفیہ گھر میں ان کا خاندان رہ رہا تھا ۔ 1 مئی 2011 کی رات کو کھانا کھانے اور نماز پڑھنے کے بعد بن لادن بیوی کے ساتھ گھر کی بالائی منزل کے بیڈروم میں سونے چلے گئے تھے ۔ اسی دوران بجلی چلی گئی ، جو پاکستان میں عام بات ہے ۔ مکمل گھر اندھیرے میں ڈوب گیا ۔

 اسامہ بن لادن کی چوتھی بیوی نے سنائی ایبٹ آباد کے اس عجیب رات کی پوری داستان

اعمال نے بتایا کہ  آدھی رات کو اچانک ان کی نیند کھل گئی ۔ انہیں لگا کہ کوئی اوپر چڑھ رہا ہے اور کچھ لوگ کھڑکی سے ہوکر گزر رہے ہیں ۔ وہ گھبرا گئیں ۔ اس دوران گرج کی آواز تیزی سے بڑھتی گئی ۔

بن لادن بھی اچانک بستر سے اٹھ کر بیٹھ گئے ۔ ان کے چہرے پر خوف صاف دیکھا جا سکتا تھا ۔  بن لادن نے انہیں پکڑ لیا ۔ اوپر کوئی گھومتی چیز کو دیکھ کر دونوں وہاں سے بھاگنے ۔ اچانک گھر کی دیواریں تھرتھرا اٹھیں ۔

اعمال نے بتایا کہ اس دوران کچھ لوگ بالکنی اور دروازے سے اندر کی طرف آتے نظر آئے اور گھر کے قریب امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طیار نظر آیا ۔ کچھ دیر کے بعد ایک ہیلی کاپٹر اور آیا اور دونوں ٹیمیں مل دوسرے فلور کے بیڈروم میں پہنچ گئیں ۔

اعمال کے مطابق اسامہ نے اپنی بیویوں کو بچوں کے ساتھ نیچے جانے کے لئے کہا ۔ لیکن  وہ اپنے بیٹے حسین کے ساتھ اس کے پاس ہی رہنا چاہتی تھی ۔ اس دوران ایک زوردار آواز آئی اور گھر بری طرح سے ہل گیا تھا ۔ دونوں ایک دوسرے کو پکڑ کر بالکنی میں چھپ گئے ۔ امریکی فوجی ان کے قریب پہنچ رہے تھے ۔

اس دوران بن لادن نے بیٹے خالد کو بلایا ۔ اس نے اے کے  47 اٹھا لی ۔ 13 سال کا خالد بندوق چلانا نہیں جانتا تھا ۔ بچے رو رہے تھے اور وہ انہیں چپ کرا رہی تھی ۔ کچھ ہی دیر میں امریکی فوجی بالائی منزل پر پہنچ گئے اور سب کچھ ختم ہو گیا ۔

اعمال کا کہنا ہے کہ ضرور کسی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا تھا ۔ کسی نے ان کے گھر کے بارے میں سب کچھ بتادیا تھا ۔ انہیں اس طرح کے حملے کا بالکل خدشہ نہیں تھا  ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز