بی جے پی کے وزیر کا متنازع بیان ، ہندو مخالف افراد دریا میں کود کر جان دے دیں ، کورٹ کو بھی نہیں بخشا

May 08, 2017 11:41 PM IST | Updated on: May 08, 2017 11:41 PM IST

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت گوری شنکر بسین نے پیر کو بیتول میں اسٹیج سے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ۔ زراعت سائنس میلے کا آغاز کرنے پہنچے وزیر موصوف نے کہا کہ جو بھی ہندو مخالف ہیں، وہ نرمدا میں یا پھر کسی خشک کنویں یا تالاب میں کود اپنی جان دے دیں۔

وزیر یہیں نہیں رکے، انہوں نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جیوتی دھروے کے سرخیوں میں چھائے ذات سرٹیفکیٹ صورت میں یہاں تک کہہ دیا کہ عدالت کا فیصلہ کچھ بھی ہو، لیکن جب حکومت اور ممبر پارلیمنٹ بی جے پی کے ہیں ، تو اگلے انتخابات تک اس معاملے کا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز