روس کے سینٹ پیٹرس برگ کے دو میٹرو اسٹیشنوں میں دھماکے، 10 افراد ہلاک

Apr 03, 2017 06:49 PM IST | Updated on: Apr 03, 2017 07:13 PM IST

ماسکو۔ روس کے سینٹ پیٹرس برگ کے قریب واقع دو میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ ان دھماکوں میں 10 افراد کے مارے جانے جبکہ 20 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ معلومات کے مطابق دھماکہ کے بعد سب وے اسٹیشن میں دھواں پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکہ کے بعد پورے علاقے میں میٹرو اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ان دونوں اسٹیشنوں کا نام سینياپلوشد اور ٹکنالوجی چیسكی انسٹی ٹیوٹ بتایا جا رہا ہے۔ روسی ٹی وی کے مطابق ایک دھماکہ میٹرو کے اندر ہوا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی سیکورٹی ایجنسیوں سے پورے معاملے میں دخل دینے کے لئے کہا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔

روس کے سینٹ پیٹرس برگ کے دو میٹرو اسٹیشنوں میں دھماکے، 10 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز