صومالیہ میں دھماکہ ،پانچ افراد ہلاک ،چھ زخمی

May 25, 2017 02:43 PM IST | Updated on: May 25, 2017 02:43 PM IST

موغادیشو۔ صومالیہ کی راجدھانی موغادیوشو میں شدت پسندوں کی طرف سے کئے گئے ایک بم دھماکہ میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ موغادیشو کے میئر کے ترجمان عبدالفتح عمر نے آج اسکی ا طلا ع دی ۔ مسٹر عمر نے اس بم دھماکہ میں ایک عورت اور اسکے بیٹے سمیت کل پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ موغادیشو میں بم دھماکہ معمول کی بات ہوگئی ہے ۔صومالیہ میں ہونے والے بیشتر دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب لیتی ہے ۔اس لئے اس بم دھماکہ کے لئے بھی اسے ہی ذمہ دار تصور کیا جارہا ہے ۔

الشباب کے ایک ترجمان نے اس دھماکہ میں اپنے ایک رکن کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب صومالیہ میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے علاوہ حکومت کو سیکورٹی فراہم کررہی افریقی یونین کی امن فوج کو بھی ملک سے نکالنا چاہتی ہے ۔

صومالیہ میں دھماکہ ،پانچ افراد ہلاک ،چھ زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز