ایران کے سوپر مارکیٹ میں دھماکہ، 37 زخمی

Jun 03, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 05:29 PM IST

لندن۔  ایران کے جنوبی شہر شیراز میں ایک سوپر مارکیٹ میں دھماکی ہونے سے 37 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ شاید گیس لیک کی وجہ سے ہوا۔ شیراز کے فائر برگیڈ محکمہ کے سربراہ محمد فرخ زاد نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ دھماکہ شاید آتش گیرسیال میں دھماکہ یا گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی جانچ چل رہی ہے۔

دھماکے کی آواز بہت دور تک سنائی دی۔ دھماکے سے کئی مقامات پر سوپر مارکیٹ کی دیوار منہدم ہو گئی۔ کچھ کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ سرکاری نیوزایجنسی ارنا نے فارس صوبے کے ایمرجنسی میڈیکل سینٹر کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے

ایران کے سوپر مارکیٹ میں دھماکہ، 37 زخمی

ایرانی صدر حسن روحانی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز