Live Results Assembly Elections 2018

افغانستان میں سپریم کورٹ کے باہر دھماکہ، 20 افراد ہلاک

کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسط میں واقع سپریم کورٹ کے باہر ایک خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 20 افرادہلاک اور 38 دیگر زخمی ہو گئے۔

Feb 08, 2017 08:53 AM IST | Updated on: Feb 08, 2017 08:53 AM IST

کابل۔  افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسط میں واقع سپریم کورٹ کے باہر ایک خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 20 افرادہلاک اور 38 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔ صحت عامہ کی وزارت کے مطابق زخمیوں کو شہر کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حملے کی کسی نے ابھی تک ذمہ داری نہیں لی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے سپریم کورٹ کے ملازمین کو نشانہ بنایا. جب ملازم اپنے دن کا کام ختم کر کے باہر نکل رہے تھے تبھی یہ دھماکہ ہوا۔

ایک عینی شاہد داد خدا نے کہا، "زور دار دھماکے کی آواز سن کر کورٹ میں کام کرنے والے اپنے بھائی کی تلاش میں میں عدالت کی پارکنگ کی طرف بھاگا، پر وہ زندہ تھا۔" داد خدا کے مطابق "بدقسمتی سے بہت سے لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے ہیں۔ " جائے وقوعہ پر خون نظر آرہا تھا اور علاقے میں بہت سی ایمبولینس اس طرف جاتی دیکھی گئیں۔ گذشتہ ماہ طالبان نے شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں دوپہر بعد دو دھماکے کئے تھے جس میں 30 لوگ مارے گئے تھے اور 70 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ غیر ملکی طاقتوں کو باہر کرنے اور امریکہ کی حمایت والی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے متصادم طالبان نے گذشتہ 10 جنوری کو ہوئے حملے کی ذمہ داری لی تھی۔

افغانستان میں سپریم کورٹ کے باہر دھماکہ، 20  افراد ہلاک

علامتی تصویر: اے پی فوٹو

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز