لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی کے ڈوب جانے سے 25 کی موت

لیبیا کے مغربی ساحل کے نزدیک آج ایک کشتی کے ڈوب جانے سے کم از کم 25پناہ گزینوں کی موت ہوگئی۔

Nov 25, 2017 09:25 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 09:25 PM IST

تریپولی: لیبیا کے مغربی ساحل کے نزدیک آج ایک کشتی کے ڈوب جانے سے کم از کم 25پناہ گزینوں کی موت ہوگئی۔لیبیائی ساحل محافظ دستہ کے حکام نے بتایا کہ لیبیا کے مغربی ساحل کے نزدیک پناہ گزینوں سے بھری کشتی ڈوب گئی۔ حادثہ میں کم ا ز کم 25افراد کی موت ہوگئی۔ کچھ لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور انہیں تریپولی میں واقع بندرگاہ پر لایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ لیبیا بیشتر افریقی پناہ گزینوں کے لئے یوروپ پہنچنے کے لئے اہم روانگی کی جگہ ہے۔ ان میں سے بیشتر پناہ گزینوں کو بین الاقوامی کشتی کے ذریعہ اٹلی بھیجا جاتا ہے جہاں اس برس اب تک 115000سے زائد پناہ گزیں پہنچ چکے ہیں۔ وہیں سمندر کے ذریعہ یوروپ پہنچنے کی کوشش میں اس برس تقریباََ تین ہزار پناہ گزینوں کی موت ہوچکی ہے۔

لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی کے ڈوب جانے سے 25 کی موت

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز